قصور، ڈی ایس پی سٹی محمد یعقوب اعوان کی سربراہی میں فلیگ مارچ

جمعرات 2 دسمبر 2021 11:19

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر امن وامان کے قیام کویقینی بنانے کے سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی قصور محمد یعقوب اعوان کی سربراہی میں شہر قصور میں پولیس کا بھاری نفری کیساتھ فلیگ مارچ کیا گیا،  ایس ایچ اوتھانہ اے ڈویژن مشتاق حید ر، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد سلمان، چوکیات، محافظ فورس اور ایلیٹ ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا۔

(جاری ہے)

فلیگ مارچ کا مقصد امن وامان کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔ فلیگ مارچ کچہری چوک سے شروع ہو کرشہر قصورسے ہوتا ہواکشمیر چوک میں اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں