گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج قصورمیں امتحان میں دوسرے امیدوارکی جگہ پیپردینے والا لڑکا رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 23 مئی 2022 14:50

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج قصورمیں میٹرک کے امتحان میں دوسرے امیدوارکی جگہ پیپردینے والے لڑکے کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج قصورمیں سپرنٹنڈنٹ امتحانات عبدالمجیدنے دوران چیکنگ اعجازمحبوب ولد ریاض سینما موڑ قصور کی جگہ پر حسیب ولد یوسف کوٹ عثمان خاں قصور کو پیپردیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں