قصور،کوٹ عمرکے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

پیر 23 مئی 2022 14:50

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) چونیاں کے نواح کوٹ عمرکے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔پولیس ذرائع کیمطابق چونیاں کے نواح شمس آباد کا رہائشی 37سالہ محمد ارشد دوخواتین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوارہوکر چونیاں جارہاتھا کہ جب وہ کوٹ عمر کے قریب پہنچا تو نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے محمدارشد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں محمدارشدزخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا،جبکہ دونوں خواتین معجزانہ طورپر بچ گئی۔

(جاری ہے)

نامعلو م ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو قبضہ میں لیکر ٹی ایچ کیوہسپتال چونیاں منتقل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لین دین کا تنازعہ پر مقتول ارشدکوقتل کیاگیاتاہم پولیس تھانہ چونیاں مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں