چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی نے مستحقین زکوٰة میں مالی امداد کی1کروڑ 13لاکھ 29ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

ضلع بھر میں مستحقین زکوٰة کو ان کا حق پہنچانا ، شفاف اور میرٹ پر زکوٰة فنڈ کی تقسیم اولین ترجیح ہے‘چوہدری محمد صادق

منگل 11 اپریل 2017 16:43

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2017ء)چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق نے سرکاری ہسپتالوں اور مستحقین زکوٰة میں مالی امداد کی1کروڑ 13لاکھ 29ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ۔ تفصیل کے مطابق چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق نے گزارہ الائونس کی مد میں 97لاکھ 500ہزار روپے، نابینا افراد کیلئے 7لاکھ 2ہزار روپے ، جہیز فنڈ کی مد میں 3لاکھ 40ہزار روپے اور سماجی بحالی کیلئے 60ہزار روپے جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مستحقین کے علاج معالجہ کیلئے ضلع کے مختلف سرکاری ہسپتالوں جن میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھاکشن 1لاکھ 44ہزار روپے ، رورل ہیلتھ سنٹر پھولنگر 72ہزار روپے ، رورل ہیلتھ سنٹر چھانگا مانگا 72ہزار روپے ، رورل ہیلتھ سنٹر واں رادھارام 72ہزار روپے ، رورل ہیلتھ سنٹر بھمبہ کلاں 72ہزار روپے ، بنیادی مرکز ہیلتھ ترکھانوالی راجہ جنگ 45ہزار روپے اور بنیادی مرکز ہیلتھ کھڈیاں کوٹ سردار محمد کو45ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ چوہدری محمد صادق نے بتایا کہ ضلع بھر میں مستحقین زکوٰة کو ان کا حق پہنچانا ، شفاف اور میرٹ پر زکوٰة فنڈ کی تقسیم اولین ترجیح ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں