مسلم لیگ (ن) کی قیادت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے، وسیم اخترشیخ

جمعہ 14 اپریل 2017 16:09

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2017ء) سی پیک کو دنیا بھرمیں زبردست پذیرائی مل رہی ہے اس کا فائدہ اٹھانے کیلئے چائنہ‘ایران‘ روس‘ افغانستان پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ سی پیک کے دروازے بھارت کیلئے اسوقت تک بندرہیں گے جب تک بھارت کشمیرکا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارممبر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک سے بھارت دنیا میں تنہاء ہوجائیگا جبکہ پاکستان ایشیاء میں اہم ملک بن کر سامنے آیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرکا مسئلہ 70سال پرانا ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے عوام کو استصواب رائے دلانے کے لئے 11مرتبہ سلامتی کونسل میں مسئلہ پیش ہوامگر آج تک حل نہیں ہوا‘مسلم لیگ (ن) کی قیادت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں