ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

پولیو مہم17اپریل سے شروع ہو گی‘6لاکھ 10ہزار 245بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ‘ڈی سی عمارہ خان

ہفتہ 15 اپریل 2017 18:13

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گزشتہ روز بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے ۔ اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘ اسسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کچھی ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال ‘چیئر مین فسیلیٹیشن کمیٹی برائے ہیلتھ افضال حسین زین ‘ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر و انچارج پولیو مہم ڈاکٹر محمد خالد‘ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نذیر احمد ‘ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرآئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیو ٹریشن پروگرام ڈاکٹر ثمرہ خرم اور دیگر محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے بتایا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 17اپریل سے شروع ہو رہی ہے جو19اپریل 2017تک جاری رہے گی جبکہ20اپریل کو فالواپ ہو گا۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر6لاکھ 10ہزار 245بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ضلع میں 240ایریا انچارجز ، 1125موبائل ٹیمیں ، 122فکسڈ ٹیمیں ، 50ٹرانزٹ ٹیمیں اور مجموعی طور پر 1297ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو مہم کی کامیابی کیلئے کردار ادا کرینگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل قصور میں 2لاکھ 21ہزار 178،تحصیل کوٹ رادھا کشن میں 70ہزار952، تحصیل چونیاں میں 1لاکھ 50ہزار 238اور تحصیل پتوکی میں 1لاکھ 67ہزار 877بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں