قصور، مختلف واقعات کے دوران پانچ افرادکو قتل کردیا گیا

ہفتہ 15 اپریل 2017 19:58

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2017ء) قصور کے نواح میں مختلف واقعات کے دوران پانچ افرادکو قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نظام پورہ کے ملزمان رفیق اور عرفان کا اپنے چچا عبدالعزیز کے ساتھ اراضی کا تنازعہ چلا آرہا تھا اور اسی بناء پر انہوںنے گذشتہ روز چچا کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں انکی چچی حاجراں بی بی گولیاںلگنے سے ہلاک ہوگئی راجہ جنگ کے محمد حنیف کا بائیس سالہ بیٹا بلال احمد نہر کے کنارے نہا رہا تھا کہ پائوںپھسلنے کے باعث نہر میںجاگرا اور گہرے پانی میں چلے جانے کے باعث ڈوب کر جاںبحق ہوگیا اسی طرح روسہ ٹبہ میں محمدیعقوب کی اہلیہ بیگم بی بی روئی کاتنے والی مشین پر کام کررہی تھی کہ اچانک ڈوپٹہ مشین میں پھنس جانے کے باعث بری طرح زخمی ہوگئی اور زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ الہ آباد روڈ پر تیزرفتار گاڑی نے سڑک عبور کرنیوالی ایک خاتون کو کچل کر ہلاک کر دیا متوفیہ تین بچوںکی ماںبتائی جاتی ہے دریں اثناء پھولنگر میں اڈہ جڑانوالہ کے قریب پولیس کو ایک عمر رسیدہ شخص کی نعش ملی ہے جسے نامعلوم ملزمان نے قتل کرنے کے بعد وہاںپر پھینکا اور فرار ہوگئے پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں