ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی کا اچانک دورہ ‘ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا

ْمختلف گندم خریداری سینٹروں کا بھی دورہ ‘کسانوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا جائزہ لیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:15

قصور/پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی کا اچانک دورہ ‘ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اورمریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ تفصیل کیمطابق ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی کا اچانک دورہ کیا اور وہاں مریضوں کودی جانیوالی تمام طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور کلریکل سٹاف کی حاضر ی کو بھی چیک کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد شاہ رخ نیازی ،ایم ایس اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے تمام وارڈز ‘لیبارٹری ‘لیبر روم ‘ریکارڈ روم ‘ڈسپنسری ‘ڈائیلسز وارڈ کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے تمام مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس نیک مقصد کیلئے ڈاکٹرز اور نرسز ایمانداری کیساتھ اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی تزئین آرائش سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مخیر حضرات کی خصوصی دلچسپی کو سراہا ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے گندم خریداری سنٹر چونیاں ، حبیب آباد اور پتوکی کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر کسانوں کو دی جانیوالی تمام بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے گندم خریداری مراکز پر عملے کی حاضری اور باردانہ رجسٹرز کو بھی چیک کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں باردانہ کی تقسیم پہلے آئیں پہلے پائیں میرٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے اور اس کے علاوہ گندم خریداری مہم کے دوران کسانوں کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کسانوں سے شفاف عمل کے ذریعے گندم خریدی جائے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں