چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمجید نے خادم پنجاب دیہی ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا

فری ایمبولینس سروس سے فائدہ اٹھانے کیلئے 1034ہیلپ لائن کا آغاز ‘حاملہ خواتین یا انکے خاندان کا کوئی فرد مفت کال کر کے اپنی رجسٹریشن کروائیں ‘سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید

پیر 29 مئی 2017 16:25

چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمجید نے خادم پنجاب دیہی ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر قصور ڈاکٹر عبدالمجید نے خادم پنجاب دیہی ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نذیر احمد ‘ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام قصور ڈاکٹر ثمرہ خرم اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمجید نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی جانب سے دیہی علاقوں کی حاملہ خواتین کیلئے فری ایمبولینس سروس کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا جس پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع قصور میں سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے 1034ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا ہے تا کہ حاملہ خواتین یا انکے خاندان کا کوئی فرد اس نمبر پر مفت کال کر کے اپنی رجسٹریشن کروائیں تا کہ انہیں بروقت مفت ایمبولینس کی سروس فراہم کی جا سکے ۔

(جاری ہے)

یہ ایمبو لینس سروس حاملہ خواتین کو انکے گھروں سے لیکر دیہی مراکز صحت تک پہنچائے گی اور اگر ضرورت پڑی تو دیہی مراکز صحت سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تک مریض کو اس سروس کے ذریعے مفت لیجایا جائیگا۔ اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں ضلع قصور کو 7ایمبولینسز فراہم کی گئی ہیں جن کو مختلف بنیادی مراکز صحت پر کلسٹر بنا کر بھیج دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہیلپ لائن 1034چوبیس گھنٹے عوام کیلئے کھلی رہے گی حاملہ خواتین یا انکے خاندان کا کوئی فرد فری ایمبولینس سروس کی سہولت حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں