ڈپٹی کمشنر عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ‘پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا

عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ‘عمارہ خان ‘علی ناصر رضوی

جمعرات 1 جون 2017 19:57

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ‘پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا ‘عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ صبح سبزی و فروٹ منڈی کا مشترکہ دور ہ کیا اور وہاں پر تمام اشیاء کی قیمتوں اورکوالٹی کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ تمام سٹالز پر ریٹ لسٹوں کی موجودگی کوہر قیمت پر یقینی بنائیں تا کہ ناجائز منافع خوروں کی حوصلہ شکنی ہو سکے ۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ غیر معیاری پھل اور سبزیوں کی فروخت کو ہر قیمت پر روکا جائے اور یہاں اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ منڈی میں طلب اور رسد کے نظام کو بہتر بنا کر مہنگائی پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے کیونکہ ناجائز منا فع خور عام طور پر مختلف اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کر کے عوام کو لوٹتے ہیں ۔

حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور ایسے لوگوں کا مقدر صرف اور صرف جیل ہے ۔متعلقہ افسران بلا خوف و خطر ایسے عوام دشمن لوگوں کے خلاف کاروائی کر یں تا کہ انہیں نشان عبرت بنایا جا سکے ۔ ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پولیس ضلعی افسران کے ساتھ ملکر ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کاروائی کر رہی ہے تا کہ اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نہ صرف سستے رمضان بازاروںبلکہ عام مارکیٹوں میں بھی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں ۔اسی طرح پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی کے ساتھ ساتھ قیمت کو بھی مناسب سطح پر رکھا گیا ہے تا کہ عوام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں