اسسٹنٹ کمشنر قصور کی بھٹہ مالکان ، گراں فروشوں کے خلاف کارروائی

اتوار 11 جون 2017 12:20

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء)اسسٹنٹ کمشنرکی کارروائی‘8بھٹہ مالکان پر لیبرایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کرادیئے‘ملزمان میں المدینہ برکس‘ انصاف برکس‘ علی برکس‘غازی برکس‘ سجادبرکس‘ منیر برکس اور ایوب برکس شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پرائس چیکنگ کے دوران مقررہ قیمتوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے پر مشتاق احمد‘ غلام حسن‘ عامر سہیل بوٹا‘ رانجھا‘ عثمان شفیق و دیگر کو مجموعی طورپر16ہزار روپے جبکہ محمدیوسف راشد‘ اصغر‘ علی سرور وغیرہ کو 13ہزار5سو روپے جرمانہ کردیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں