حکومت نے شفافیت ‘معیار اور رفتارکے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں، رانامحمدحیات خاں

پیر 12 جون 2017 11:10

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کررہاہے ۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاں نے افطارڈنرپارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں شفافیت ‘معیار اور رفتارکے نئے ریکارڈ قائم کئے اورہمارے منصوبوں کی شفافیت پر مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے‘انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بناء پر آئندہ بھی حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں