فرنٹ ڈیسک سٹاف خدمت خلق کے جذبے سے کام کریں ،ڈی پی او

پیر 12 جون 2017 11:10

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء)تمام فرنٹ ڈیسک سٹاف خدمت خلق کے جذبے کے تحت کام کریں ،حسن اخلاق اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے فرنٹ ڈیسک کا قیام ایک مثالی اقدام ہے، اس سلسلہ میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ،عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی مضبوط فضا قائم کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے فرنٹ ڈیسک سٹاف کیساتھ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس شہداء کی فورس ہے اور قصور پولیس کے 30سپوتوں نے خدمت خلق کے جذبے اورعوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں سائلین کیساتھ خوش اخلاقی کیساتھ پیش آئیں ،مظلوموں کی داد رسی کریں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں