پنجاب حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے،ڈپٹی کمشنر قصور

بدھ 14 جون 2017 10:50

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) ڈپٹی کمشنرقصور عمارہ خان اورڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی نے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ‘پھلوں ‘سبزیوں و دیگر اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرقصور عمارہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت نے رمصان المبارک کے مقدس مہینے میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے ضلعی حکومت دن رات کوشاں ہے‘ منڈیوں میں پھل اورسبزیوں کی بولی کے عمل میں شفافیت پیدا کرکے روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اعتدال پیداکیاجارہاہے تاکہ ناجائز منافع خوروں کو انکے مذموم مقاصدمیں کامیابی حاصل نہ ہوسکے۔

ڈپٹی کمشنرقصورنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیادپر پھلوں اورسبزیوں کی قیمتوں میں اعتدال پیداکرنے کیلئے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں