رمضان المبارک کے دوران یوم شہادت علیؓ کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

بدھ 14 جون 2017 10:50

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرقصور سیدعلی ناصررضوی نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران یوم شہادت علیؓ کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہرصورت یقینی بنایاجائے گا‘ضلع بھرکے مختلف مقامات خاص طورپر ہوٹل سرائے‘ کچی آبادیوں‘ ریلوے اسٹیشن ‘ بس اسٹینڈ کے مقامات پر سرچ آپریشن کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوقصورنے مزیدکہا کہ 21رمضان المبارک پر ضلع بھرمیں یوم شہادت علیؓ کے موقع پر نکلنے والے تمام جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کیلئے محرم الحرام والے سیکورٹی ایس او پی پر عملدرآمد کیاجائے گا‘شہریوں کو ہرلحاظ سے تحفظ فراہم کیاجائے گا تاکہ وہ ایک پرسکون ماحول میں یکسوئی کے ساتھ عبادت کرسکیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یوم شہادت علیؓ کے سلسلہ میں ضلع بھرمیں 18سے 23رمضان المبارک کے دوران 8 جلوس اور 11مجالس کے پروگرام منعقدہونگے جن کی فول پروف سیکورٹی کیلئے 1000سے زائدپولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں