میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلہ میں واک کا انعقاد ‘وائس چیئر مین ‘کونسلر ز اور عوام الناس کی شرکت

جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا ‘12اگست کو محفل مشاعرہ ہوگا ‘وائس چیئر مین چوہدری محمد احمد

بدھ 9 اگست 2017 16:57

میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلہ میں واک کا انعقاد ‘وائس چیئر مین ‘کونسلر ز اور عوام الناس کی شرکت
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2017ء)میونسپل کمیٹی قصور کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلہ میں واک کا انعقاد ‘وائس چیئر مین ‘کونسلر ز اور عوام الناس کی بڑی تعداد میں شرکت ۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی قصور کے زیر اہتمام گزشتہ روز یوم آزادی کی مناسبت سے بلدیہ چوک سے مسجد نور تک ایک واک کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کی قیادت وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد احمد لطیف نے کی ۔

(جاری ہے)

واک میںمیونسپل آفیسر آئی اینڈ ایس ندیم عباس باجوہ ‘ کونسلرز ‘انجمن تاجران ‘صحافیوں اور عوام الناس کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئر مین چوہدری محمد احمد لطیف نے کہا کہ جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ یوم آزادی کے موقع پر میونسپل کمیٹی کے تمام دفاتر میں چراغاں کیا جائیگا افسران اور ملازمین پاکستانی پرچم کے بیجز اپنے لباس پر نمایاں طور پر آویزاں کرینگے اور یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میونسپل کمیٹی کے آفس میں منعقد کی جائیگی ۔اسی طرح 12اگست بروز ہفتہ کو محفل مشاعرہ بسلسلہ جشن آزادی کا انعقاد کیا جائیگاجس میں ملک کے نامور شعراء اکرام شرکت کرینگے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں