جشن آزادی جوش و خروش سے منایا جائیگا ‘ضلعی حکومت نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا

یوم آزادی کی بڑی تقریب ڈی پی ایس سکول میں منعقد ہوگی ‘انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب

جمعرات 10 اگست 2017 19:56

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2017ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ جشن آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا جائیگا ‘ضلعی حکومت نے اس دن کی مناسبت سے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ‘یوم آزادی کی بڑی تقریب ڈی پی ایس سکول میں منعقد ہوگی ‘جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے تمام محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں 14اگست کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر تمام متعلقہ افسران موجود تھے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا نے کہا کہ زندہ قومیں اپنا جشن آزادی نہایت جوش و خروش سے مناتی ہیں اور ضلع قصور میں بھی اس سلسلے میں بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

مختلف محکموں کو یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کے حوالے سے انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں اس دن کی مناسبت سے تقریبات منعقد کریں ۔ یوم آزادی کی مین تقریب ڈی پی ایس سکول میں منعقد ہو گی جس میں تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، ضلعی افسران اور معززین شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہو گی ۔ اس تقریب میں پرچم کشائی کے علاوہ رینجرز ، پولیس ،بوائز سکوٹس ، اور گرلز گائیڈ کے دستے سلامی پیش کرینگے اور اس تقریب میں سکولوں کے طلباء و طالبات ملی نغمے پیش کرینگے اور اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائینگے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں