ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا کے زیر صدارت دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اجلاس

تمام محکموں کو الررٹ رہنے کی ہدایت ‘تمام انتظامات مکمل ‘امدادی کیمپ قائم کرنے کی ہدایت

جمعرات 10 اگست 2017 19:56

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا کے زیر صدارت دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کی روک تھام اور انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میںتمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ دریائے ستلج میں پانی کی سطح روز بروز بڑھ رہی ہے جس سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے اس لئے تمام محکمے الررٹ رہیں اور سیلاب کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کو حتمی شکل دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ ایری گیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال سے کنٹرول روم کو آگاہ کرینگے ۔ریسکیو 1122تلوار پوسٹ سے آگے کسی مناسب جگہ پر کیمپ لگائے ۔محکمہ لائیو سٹاک جانوروں کے چارے اور ادویات کا سٹاک کریں تا کہ سیلاب کی صورت میں استعمال میں لایا جا سکے ۔ محکمہ ہیلتھ میڈیکل کیمپ لگائے اور ادویات کی وافر مقدار میں فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنائے ۔ انہوں نے باالخصوص اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کئے گئے انتظامات کی خود نگرانی کریں اور روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں