ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور میں عملہ کی غفلت نے ایک اور معصوم بچے کی جان لے لی

جمعرات 10 اگست 2017 19:18

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2017ء)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور میں عملہ کی غفلت نے ایک اور معصوم بچے کی جان لے لی جمیل احمد نامی بچے کے والد شبیر احمد اور دیگر ورثاء نے بتایا کہ وہ بچے کو تشویشناک حالت میں ایمرجنسی وارڈ لیکر آئے مگر آدھ گھنٹے تک انکی منت سماجت کرنے کے باوجود سٹاف کا کوئی رکن اپنی جگہ سے نہیں اٹھا آدھن گھنٹے تک وہ مارے مارے پھرتے رہے اور بچے کو ایک سے دوسرے ڈاکٹر اور نرسوںکے پاس لیجاتے رہے مگر کسی نے انکے آنسوئوںاور آہوئوںپر کوئی توجہ نہیں دی اور بالآخر انکا لخت جگر انکے ہاتھوںمیں ہی دم توڑ گیا ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاںمحمد نوازشریف سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے واضح رہے کہ ڈی ایچ کیو قصور میں عملہ کی غفلت کی وجہ سے ایک ماہ میں یہ تیسرے بچے کی ہلاکت ہے جبکہ ہسپتال کے ڈاکٹر ز عملہ کی رشوت ستانی کی داستانیں پہلے ہی زبان زدو عام چلی آرہی ہیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں