قصور،دو خواتین سمیت تین افراد نے خودکشی کرلی ،ٹریفک حادثہ میں ایک نوجواں جاں بحق

جمعرات 10 اگست 2017 19:18

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2017ء) قصور کے نواح میں دو خواتین سمیت تین افراد نے خودکشی کرلی جبکہ ٹریفک حادثہ نے بھی نوجوان کی جان لے لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں دفتوہ کے رہائشی محمد یونس کی جواں سالہ لڑکی نے اپنی ہمشیرہ سے جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا اسی طرح مانگا منڈی کے رہائشی ذوالفقار علی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر پاکپتن سے قصور آنیوالی فرید ایکسپریس کے نیچے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ کوٹ عثمانوالہ کے پچپن سالہ عبدالحفیظ نے بھی گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاںنگل لیں اور موقع پر ہی دم توڑ گیا دریں اثناء مولا پور روڈ پر تیزرفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں الہ آباد کا 13 سالہ سفیان موقع پر ہلاک جبکہ اسکا بھائی فرمان علی شدید زخمی ہوگیا پولیس مصروف کارروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں