قصور ، بائی پاس سے دولیوالا تک لگایا جانے والہ سولنگ پندرہ دن گزرنے سے پہلے ہی ٹوٹ گیا، اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے

جمعرات 10 اگست 2017 19:41

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اگست2017ء) بائی پاس سے دولیوالا تک لگایا جانے والہ سولنگ پندرہ دن گزرنے سے پہلے ہی ٹوٹ گیا علاقے کے لوگ سراپا احتجاج بن گئے انجمن کاشتکاراں کے عہدیداروں چوہدری کرامت علی ، محمد رضا، حاجی جگا ، میاں سفیان بشیر ، محمد صادق ، مہر بشارت تبسم ، مہرسجاد ، مراتب ایڈووکیٹ ، عمیر خان نیازی ایڈووکیٹ ، محمد شفیع ، حافظ زبیر، ریاض ممبر ، مہر شبیر ممبر کے علاوہ سینکڑوں دیہات کے لوگوں نے متعلقہ ٹھیکداروں کے خلاف فوری انکوائری کا مطالبہ کر دیا ۔

جو سولنگ ایم این اے کی گرانٹ سے 20لاکھ روپے کی حد تک لاگت سے پختہ سولنگ لگانا تھا مگر ٹھیکیدار نے ناقص میٹریل استعمال کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کے افسران سے ملی بھگت کرکے انتہائی ناقص سولنگ لگایا جس کو گلے آج 15دن بھی نہیں گزرے یہ سولنگ ٹوٹ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

علاقے کے لوگوں نے متعلقہ محکمے اور ٹھیکدار سے شکایت کی مگر انہوں نے ذمہ داری لینے سے صاف انکار کر دیا جس پر اہل علاقہ نے احتجاج کی کال دیدی ہے اگر سولنگ کو درست کرکے اچھا میٹریل نہ لگایا گیا تو دولے والا پُل پر روڈ بلاک کرکے دمادم مست قلندر کیا جائے گا ۔ جس کی ذمہ داری متعلقہ محکمے پر ہوگی ہائی وے کے ترجمان نے بتایا کہ اس بارے میں ہمیں کچھ پتہ نہیں ہے سولنگ کہاں لگا ہے کس نے لگایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں