قصور میں دو مختلف واقعات میں دو افرا کو قتل کر دیا گیا

پیر 2 اکتوبر 2017 18:53

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2017ء) قصورشہر کے گردونواح میں دو مختلف واقعات میں دو افرا کو قتل کر دیا گیا،تفصیل کے مطا بق مچھر کالونی چھانگا مانگا میں ملزم ندیم کا اپنے بڑے بھائی جاوید کی بیوی کے ساتھ نا جائز تعلقات تھے کہ گزشتہ رات جاوید گھر میںسویا ہوا تھا کہ ندیم نے اپنی بھابی کے ساتھ ملکر اپنے سوتے ہوئے بھائی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا ، پولیس نے مقتول کی نعش کو قبضہ میں لیکر مقتول کے چھوٹے بھائی محمدمنیر کی مدعیت میں ندیم اور مقتول کی بیوی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ، دو سرے واقعہ میںکینڈا کالونی چونیاں میںمقتول محمد حنیف کی بیٹی حنیفاں بازار میں سودا سلف لینے گئی تو ملزمان خرم اور شوکت وغیرہ نے اسے چھیڑا تومحمد حنیف نے انہیں منع کیا،جس پر ملزمان نے ڈنڈوں کے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر ہوسکا اور دم توڑ گیا ، پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے حنیفاں بی بی کی مدعیت میںملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں