ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے قصورمیں ریسکیو 1122کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیا

جمعرات 5 اکتوبر 2017 11:32

قصور۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر فرزندعلی نے قصورمیں ریسکیو 1122کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیا جس کا مقصد ایمرجنسی رسپانس کیلئے بہترہمہ وقت تیاری اورخامیوں کا جائزہ لینا ہے تاکہ پاکستان کی پہلی تربیت یافتہ ایمرجنسی سروس کی کارکردگی کو مزیدبہتربنایا جا سکے، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 قصور نے ستمبرکے مہینے میں 1284ریسکیوآپریشنزمیں 1502ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا جن میں سے 195افرادکو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 30 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوگئے اور اس دوران سروس نے اپنا سات منٹ سے کم اوسط ریکارڈ ریسپانس ٹائم بھی برقراررکھا ہے۔

(جاری ہے)

ستمبرکے مہینے میں قصورمیں آگ کے 16 حادثات میں بروقت کارروائی اورجدید طرزپر فائرفائٹنگ کرتے ہوئے حادثات کو سانحات بننے سے بچایا گیا جس سے شہریوں کو احساس تحفظ فراہم ہوا اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت کے مطابق عوام الناس کو بہتر میڈیکل سہولیات اور مفت ایمبولنس سروس کے تحت ضلع قصور میں ریسکیو 1122نے کل 710مریضوں کو لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں مفت منتقل کیا جس سے مریضوں کو بروقت اوربہترطبی سہولیات میسرہوئیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں