ْقصور، پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،4مشتبہ سمیت 13 افراد گرفتار

جمعرات 5 اکتوبر 2017 21:25

ْقصور، پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،4مشتبہ سمیت 13 افراد گرفتار
ْقصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2017ء) پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،4مشتبہ سمیت 13 افراد زیر حراست ۔گرفتار مشتبہ افرد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمدکی خصوصی ہدایات پر پولیس نے امن ومان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلع بھرکے چار مختلف مقامات بستی صابری،گائوںکھارہ،چھانگا مانگا اور بگھیانہ کلاں میں سرچ آپریشن کیا ،سر چ آپریشن پولیس کی بھاری نفری کیساتھ کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران54گھروںاور 3ہوٹلوںکو چیک کیا گیا ،114افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور متعدد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی گئی جبکہ سرچ آپریشن کے دوران 4ملزمان کو کوائف پیش نہ کرنے پر مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لیا گیاجبکہ 9افراد سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں