ریسکیو1122 پھولنگر،پتوکی سرکل نے تین ماہ کے دوران 1414مختلف حادثات میں 476 زخمیوں کو ریسکیوکیا

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 13:46

قصور۔7 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2017ء)ریسکیو1122واحدادارہ ہے جو ایک فو ن کال پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امدادفراہم کرتاہے‘ریسکیو1122 پھولنگرپتوکی سرکل نے تین ماہ کے دوران ملتان روڈ پرہونیوالے 1414مختلف حادثات میں 476خطرناک زخمیوں کو میڈیکل ایمرجنسی جبکہ 258 افراد کو مختلف حاد ثات کے بعد قریبی ٹراما سینٹر میں ریسکیوکیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارریسکیو1122پھولنگرپتوکی سرکل ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرمحمدعدیل اسلم نے اپنے کیمپ آفس میں ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شفٹ انچارج وقاص بلا ل بھی موجودتھے۔ محمدعدیل اسلم نے بتایا کہ اس سے قبل ریسکیو کی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں میں پانی کے حصول کیلئے قریبی فیکٹریوں میں جاناپڑتاتھا مگر ہم نے اپنی مددآپ کے تحت پھولنگربائی پاس آفس میں ’’واٹرہائی ڈرینٹ ‘‘ٹیوب ویل نصب کروالیاہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فیکٹریوں میں نہ جاناپڑے۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ ضلعی ایمرجنسی آفیسر قصورڈاکٹر فرزندعلی کی خصوصی ہدایت پر تمام ریسکیو گاڑیوں کی معمولی رپیئرنگ کرواکر انہیں چلنے کے قابل بنادیاگیاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں