ڈی پی او قصور کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:42

قصور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ڈی پی اوقصورذوالفقار احمدنے ضلع قصور کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم کی روک تھام کیلئے مجرمان اشتہاریوں، متحرک گینگ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی تیز کریں، لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیںکی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کے دشمن ڈاکوئوں، مجرمان اشتہاریوں ، جرائم پیشہ افراد کو انجام تک پہنچایا جائے گا، سرکل افسران ایس ایچ اوزکی کارکردگی رپورٹ بھجوائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ جرائم اور لا قانونیت کو سختی سے کچل دیا جائے اور کسی مجرم اشتہاری یا جرائم پیشہ عناصر کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، انہوں نے ایس ایچ او ز کوہدایت کی کہ ہارڈ کور پولیسنگ کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو بھی میدان میں بڑی تیزی سے آگے بڑھایا جائے جس سے پولیس اور عوام رابطہ مظبوط ہوتاکہ صحیح معنوں میں جرائم کا موثر انداز سے خاتمہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ڈی پی اوقصور کی خصوصی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز 14منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے تین کلوگرام چرس اور 164لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کیے جبکہ سنگین مقدمات میں ملوث 6 خطرناک اشتہاریوں اور 7 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں