قصور میں نوعمر لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلا ئو نوٹس جمع

جمعہ 13 اکتوبر 2017 18:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) قصور میں نوعمر لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلا ئو نوٹس جمع کروا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائے گئے نوٹس میں سوال کیا گیا ہے کہ کیا یہ یہ درست ہے کہ قصور میں نوعمر بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔نشے میں دھت اوباش ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی،اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔کیا اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اب تک تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری میں کیا پیش رفت ہوئی،مکمل تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں