محمدنوازشریف کی وطن واپسی سے مخالفین کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیاہے،انیس قریشی

ہفتہ 4 نومبر 2017 12:20

قصور۔4 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی انیس قریشی نے کہاہے کہ پارٹی قائد محمدنوازشریف کی وطن واپسی سے مخالفین کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیاہے‘اپوزیشن کی طرف سے پھیلائی گئی تمام افواہیں دم توڑچکی ہیں‘2018ء کے الیکشن میں مخالفین ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ رادھاکشن میں ایک تقریب میں پارٹی ورکروں اورمیڈیاکے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان میں جب بھی ترقی ہوئی وہ مسلم لیگ (ن) کے دورِاقتدارمیں ہوئی آج بھی پاکستان کی عوام محمدنوازشریف کیساتھ ہیں جو لوگ محمدنوازشریف کومائنس ون دیکھنا چاہتے ہیں ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑیگا‘آئندہ انتخابات میں بھی ملکی تعمیروترقی میں رکاوٹیں پیداکرنیوالوں کو عوام کبھی بھی قبول نہیں کریگی اورعوام آئندہ انتخابات میں پھرمسلم لیگ (ن) کو برسراقتدارلائے گی تاکہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رہ سکیں۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) تحصیل کوٹرادھاکشن کے عہدیداران و ممبران اور صحافیوں‘معززین علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں