18ارب روپے سے خادم اعلیٰ’’ صاف دیہات پروگرام‘‘کا آغازکردیاگیا،رانا سکندر حیات

اتوار 5 نومبر 2017 15:40

قصور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2017ء) 18ارب59کروڑروپے کی خطیررقم سے خادم اعلیٰ’’ صاف دیہات پروگرام‘‘کا آغازکردیاگیاہے جس کے تحت دیہاتوں کو شہروں جیسا صاف ستھراماحول اورسہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے تحت صوبہ پنجاب کی تمام 3281یونین کونسلزکو 25لاکھ روپے فی یوسی کے حساب سے ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈزجاری کئے جائیں گے جبکہ 25لاکھ روپے فی یونین کونسلز کوماہانہ گلیوں‘نالیوں کی صفائی کیلئے جاری کئے جائیںگے۔

ان خیالات کا اظہار سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ شہدنصرراجہ نے ضلع کونسل ہال قصورمیں بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندر حیات خاں‘چیئرمین میونسپل کمیٹی قصورحاجی ایازاحمدخاں‘سنیئروائس چیئرمین ضلع کونسل قصور ملک اعجازاحمدخاں‘ وائس چیئرمین ضلع کونسل قصور سردارعزیرشعیب ‘تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز‘چیئرمین یونین کونسلز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں