رورل سینیٹیشن اینڈویسٹ مینجمنٹ پروگرامچھ یونین کونسلز میں جاری ہے، سینئروائس چیئرمین ضلع کونسل قصور

پیر 6 نومبر 2017 10:50

قصور۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء)سینئروائس چیئرمین ضلع کونسل قصور ملک اعجازاحمدخاں نے کہا ہے کہ خادم پنجاب رورل سینیٹیشن اینڈویسٹ مینجمنٹ پروگرام 6یونین کونسلز کھائی ہٹھاڑ‘ ڈھولن ہٹھاڑ‘ تلونڈی‘ بیرون کھڈیاں‘ مولاپور اور جنڈوالامیں جاری ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف آئندہ ماہ اپنے متوقع دورہ میں یونین کونسل کھائی ہٹھاڑ میں اس پروگرام کو ضلع بھر اور صوبہ کے دیگر علاقوں تک پھیلانے کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارسینئروائس چیئرمین ضلع کونسل قصور نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین یونین کونسلزکو دسمبر سے قبل25,25 لاکھ روپے کے مزیدفنڈزفراہم کردیئے جائیں گے ‘مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈاعوام کی بے لوث خدمت کرناہے جس کے تحت ہم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور ِاقتدار میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں