مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائیگی ‘ڈی پی او

منگل 7 نومبر 2017 12:38

قصور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2017ء)مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائیگی ‘سائلو ں کو بلاوجہ تنگ کر کے ان کے مقدمات کو کمزور بنانے والے تفتیشی افسران کو برداشت نہیں کیا جائے گا‘انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد نے اپنے آفس میں مختلف مقدمات کی پارٹیوں کے موقف سنتے ہوئے تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسر کسی بھی دبائو ،سفارش کو خاطر میں لائے بغیر مقدمات میں پارٹیوں کو سنیں اور حقیقت پر مبنی اپنی تفتیش مکمل کریں تاکہ امن گاہوںمیں آنے والے سائلین کو انصاف فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹی درخواستوں کا بھی قلع قمع کیا جائے گا اور ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی وہ بروقت چالان مکمل کرکے عدالتوں میں بھجوائیں ،صاف اور شفاف تفتیش کو یقینی بنائیںورنہ ناقص تفتیش کے مرتکب افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں