پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈائون 73ملزمان گرفتار کر لئے گئے

منگل 7 نومبر 2017 21:44

قصور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2017ء) پولیس نے امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور قماربازوں کے خلاف جاری سپیشل کریک ڈائون کے دوران 73ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے آر پی اوشیخوپورہ ریجن ذوالفقارحمید کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں پولیس نے رواں ماہ کے صرف چھ دن کے دوران کاروائیاں کرتے ہوئے قتل،ڈکیتی، رابری ،راہزنی ،چوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب 25اشتہاریوں کو گرفتار کیا جبکہ6عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا ،اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 19ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 6کلوگرام چرس،341بوتل شراب،80لیٹر لاہن اور چار چالوبھٹیاں برآمد کی گئیں اسی طرح سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 12ملزمان کے قبضہ سے 8پسٹل،2رائفل، 2بندوق اور 2میگزین برآمد کی گئیں،قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 11قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دائو پر لگی ہزاروں روپے رقم برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں