قصور ،ریڈ کریسنٹ کے زیر اہتمام فنی تربیتی ادارے کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد

منگل 7 نومبر 2017 21:44

قصور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2017ء)ریڈ کریسنٹ قصور کے زیر اہتمام فنی تربیتی ادارے کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد گزشتہ روز ٹریننگ سنٹر ڈنگی پورہ قصور میں ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سمیر اامبرین ‘چیئر مین ضلعی بیت المال قصور ناصر محمود خاں ‘جنرل سیکرٹری ریڈ کریسنٹ جمیل احمد خاں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر تربیت حاصل کرنیوالی خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے غربت کے خاتمے اور بے روزگاری سے چھٹکارہ کیلئے کی جانیوالی ریڈ کریسنٹ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عورتوں کو بھی ملکی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کرنا ہے جس کیلئے انکو اپنے گھر یا معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے فنی تعلیم حاصل کر کے اپنے پائوں پر کھڑے ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری ریڈ کریسنٹ جمیل احمد خاں نے بتایا کہ ریڈ کریسنٹ کے زیر اہتمام چلنے والے دونوں اداروں سے سالانہ تقریبا ً13500مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا جاتا ہے اور ووکیشنل سینٹر سے سالانہ 450طالبات فنی تربیتی کورس مکمل کر رہی ہیں ۔

اسی طرح رواں سال کے دوران ریڈ کریسنٹ کے زیر اہتمام اب تک 1800طلباء و طالبات کو فرسٹ ایڈ کی بنیادی تربیت دی گئی ہے ۔ بعدازاں فنی تربیت مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں