آرپی او شیخوپورہ ریجن کی زیر صدارت اجلاس، ضلع قصور سمیت ریجن میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا

بدھ 8 نومبر 2017 12:33

قصور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2017ء)آرپی او شیخوپورہ ریجن ذوالفقارحمید کی زیر صدارت ضلع قصور سمیت ریجن میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاسکا انعقاد کیا گیا ۔ آر پی اوشیخوپورہ ذوالفقار حمید نے جاری سکیموں پر کام کی رفتار اور ٹھیکیدار وںکی کارکردگی کاجائزہ لیا ۔آرپی اوآفس شیخوپورہ ریجن بمقام چوہنگ لاہور کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کے بارے میں ایکسین بلڈنگ محمدحسیب خان بلڈنگ سرکل iiiکو ہدایات کی گئیں کہ بلڈنگ کے تعمیراتی کام کی رفتاراورمعیارکے متعلق ریگولربنیاد پر میٹنگز منعقدکی جائیں گی اوربلڈنگ کی مکمل تعمیر کیلئے ایک سال کا ٹارگٹ ٹائم دیا گیا ۔

انہوں نے ضلع قصورمیں جاری ترقیاتی کاموں کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ گنڈا سنگھ والاکے تعمیراتی کام کی رفتارکومزید تیز کیا جائے جبکہ تھانہ سٹی چونیاں، تھانہ چھانگا مانگا،تھانہ الہ آبادقصورکی بلڈنگز کے بارہ میں کام کی رفتار کو سست قرار دیااورایکسین بلڈنگ IIکو ہدایات دیں کہ مزید فنڈز کیلئے ڈیمانڈ لکھ کر بھجوائیںتاکہ تمام پراجیکٹس کو اپنے ٹارگٹ ٹائم سے پہلے مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس چوکی لاری اڈا کے بارے میں ہدایات کی کہ چوکی کی بلڈنگ کو دسمبر تک محکمہ پولیس کے حوالے کیاجائے۔ اجلاس میں نواز علی قندھاری سپرنٹنڈنٹ انجینئربلڈنگ سرکلIII۔محمدارشد ندیم ایگزیکٹیوانجینئربلڈنگ ڈویژن قصور ۔مسٹرمحمدحسیب خان ایگزیکٹیو انجینئربلڈنگ سرکلIII ، ڈی ایس پی آر آئی بی احمدسلیم جبکہ ریجن کے تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شریک ہوئے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں