مولی میں موجود حیاتین انسانی صحت کیلئے انتہائی اکثیرہیں، حکیم غلام مصطفی سبحانی

بدھ 8 نومبر 2017 12:34

قصور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2017ء) موسم سرماکی مقبول ترین سبزی مولی میں موجود حیاتین انسانی صحت کیلئے انتہائی اکثیرہیں لہذا عوام سلاداور سالن کے طورپر مولی کا استعمال معمول بنائیں جسے کدوکش کرنے کے بعد دوسری سبزیوں کے ساتھ بھی بطورسالن پکاکر استعمال کیاجاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار طبیہ کمیٹی ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری و معروف حکیم غلام مصطفی سبحانی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر100گرام مولی میں 20 حرارے‘ 12گرام لحمیات‘0.1گرام روغن‘ 4.2گرام کاربوہائیڈریٹ‘0.7خام ریشہ‘1.1گرام راکھ‘ 31ملی گرام فاسفورس‘1.1ملی گرام فولاد‘0.09 ملی گرام سوڈیم‘ 260ملی گرام پوٹاشیم موجودہوتی ہے جو انسانی صحت اور جسم کو تندرست وتوانارکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مولی کو ہرعمر کے افرادیکساں پسندکرتے ہیں جس کی کاشت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں