ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت اجلاس، مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

بدھ 8 نومبر 2017 20:07

قصور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقدہوا۔ جس میں چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمجید ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ‘ڈاکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبوں کی کارکردگی ‘ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ‘صفائی ستھرائی ‘سیکورٹی ‘پارکنگ ‘ایمرجنسی کی نئی بلڈنگ میں منتقلی سمیت دیگر معاملات کا تفصیلاً جائزہ لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر قصور نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ ایمرجنسی کو جلد از جلد شفٹ کرنے کیلئے کنسٹریکشن کے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔اسی طرح ہسپتال میں مزید بہتری کیلئے اپنی تما م توانائیوں کو بروئے کار لایا جائے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں