مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ، دو زخمی

جمعرات 9 نومبر 2017 20:39

قصور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) قصور و نواح میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کے تین مختلف حادثات کے دوران دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد سلیم مرغیوں سے بھرا مزدا لیکرکھڈیاں سے جانب الہٰ آباد جا رہا تھا کہ کچہ پکا کے قریب شدید دھند کے باعث آگے جاتے ہوئے ٹریلر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں محمد سلیم موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا اسی طرح ظہیر آباد کالونی چونیاں کے رہائشی محمد شریف نے تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کر وایا کہ اسکے دو بیٹے رضوان اور سلمان بسواری موٹرسائیکل چھانگا مانگا روڈ پر جارہے تھے کہ واپڈا دفتر کے قریب مخالف سمت سے آنیوالی دو موٹرسائیکلوں کیساتھ ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں بڑا بیٹا رضوان بعمر14سال ہسپتال لیجاتے ہوئے راستہ میں ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ چھوٹے بیٹے سلمان کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ دونوں موٹرسائیکل سوار موقعہ سے فرار ہوگئے ، اسی طرح بلوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار محمد شریف مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا ،پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں