مصالحتی سینٹر قصورنے چار ماہ کے دوران فریقین کی رضا مندی سی170مقدمات نمٹا دیئے

جمعرات 9 نومبر 2017 20:53

قصور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے احسن اقدام کی بدولت قصور مصالحتی سینٹر نے چار ماہ کے قلیل عرصہ کے دوران فریقین کی رضا مندی سی170مقدمات کو نمٹا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کے حکم پر پنجاب بھر کی عدالتوں میں مصالحتی سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا تا کہ عوام الناس کو ریلیف اور عدالتوں پر کام کا بوجھ کم ہو اورانصاف کی فراہمی کو مختصر عرصہ میں یقینی بنایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

اسی سلسلہ میں ضلع کچہری قصور میں صالحتی سینٹر نے چار ماہ کے مختصر عرصہ میں 170مقدمات نمٹائے ۔ جن میں 35فیملی کیسز ‘119سول کیسز اور 16کریمنل کیسز شامل ہیں ۔ یہاں یہ بات بھی بہت اہم ہے کہ اس عرصہ کے دوران 4قتل کے مقدمات کا فیصلہ بھی مصالحتی عدالت کے ذریعے کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور محمد تنویر اکبر نے بتایا کہ عدالت عالیہ کے مصالحتی سینٹرز کے قیام کے فیصلے کو عوام الناس میں بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اس سینٹر میں آنیوالے فریقین کے مقدمات باہمی رضا مندی سے نمٹائے جا رہے ہیں جس سے عوام الناس کا وقت اور پیسہ دونوں کی بچت ہو رہی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں