قصور،غیرمعیاری اورجعلی ادویات کیخلاف کریک ڈائون، 235 دوکانوں کی چیکنگ

جمعہ 10 نومبر 2017 16:29

قصور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر غیرمعیاری اورجعلی ادویات کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 235 دوکانوں کو ڈرگ کنٹرول قصور کی ٹیم نے چیک کیا۔ 14 ادویات کے نمونے ڈرگ لیبارٹری کوبھجوادیئے گئے ۔4ادویات کے نمونے فیل ہوئے جن کے کیس بناکر ڈرگ کورٹ کو ارسال کیے۔

(جاری ہے)

جبکہ 13 کیسوں کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈرگ کنٹرول کورٹ نے دولاکھ تیس ہزارروپے کے جرمانے کیے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور چیف ایگزیکٹو آفیسر(ہیلتھ ) نے پتوکی چونیاں کوٹ رادھاکشن قصور کے تمام ڈرگ انسپکٹر ز پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ہے جوروزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارکر میڈیکل سٹوروں اور دوسری دوکانوں کو چیک کرکے نمونے حاصل کرے گی اور ادویات کے نمونے فیل ہونے پر مقدمات بھی ہنگامی بنیادوں پر درج کروائے جائیںگے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں