پی ٹی آئی پتوکی کے چیئرمین ملک امجدکھوکھر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل

ہفتہ 11 نومبر 2017 13:50

قصور۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانامحمداسحاق خاں کے حلقہ میں ترقیاتی کاموں سے متاثرہوکر تحریک انصاف پتوکی کے چیئرمین ملک امجد کھوکھرنے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیارکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے کھوکھر اشرف میں منعقدہ ایک تقریب میں پی ٹی آئی پتوکی کے چیئرمین ملک امجدکھوکھر نے ممبرقومی اسمبلی رانا اسحاق خاں کی انتھک محنت اور ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر نکئی گروپ چھوڑ کر ملک اشفاق کھوکھر‘ عباس کھوکھر‘ ملک بابرکھوکھر‘ ملک اشرف کھوکھر و دیگر کھوکھر برادری سمیت (ن)لیگ میں شمولیت اختیارکرلی۔

تقریب میں امجد کھوکھر نے ایم این اے رانا اسحاق خاں کو ہمیشہ ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر ایم این اے رانا اسحاق خاں نے کہاکہ میرامنشور ماسوائے خدمت کے اورکچھ نہیں ‘علاقہ کی عوام کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین محمدنوازشریف اور شہبازشریف نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی اور ان کی پالیسیوں سے متاثرہوکر مخالفین دھڑا دھڑ مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آنیوالا دوربھی مسلم لیگ کا ہی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں