ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منصور علی خاں کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ‘اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر

ہفتہ 11 نومبر 2017 17:55

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2017ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منصور علی خاں کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ضلعی افسران ، انجمن تاجران کے عہدیداران اور صارفین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں جن میں آٹا تھیلہ 20کلوگرام مل ریٹ 750روپے ‘آٹا تھیلہ 20کلو گرام پر چون ریٹ 770‘ بناسپتی گھی (پیکٹ /کھلا)فی کلو گرام بمطابق نرخ نامہ گورنمنٹ ، چاول سپر باسمتی نئے 105روپے فی کلو گرام ، چاول سپر باسمتی پرانے 110روپے فی کلو گرام، چاول اری 32روپے فی کلوگرام ، دال چنا باریک94روپے فی کلو گرام ، دال چنا موٹی درجہ اول 98روپے فی کلو گرام ، دال مسور موٹی امپورٹڈ72روپے فی کلو گرام ، دال مسور باریک لوکل 130روپے فی کلو گرام، دال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ145روپے فی کلو گرام ، دال ماش چھڑی ہوئی امپورٹڈ102روپے فی کلو گرام ، دال مونگ دھلی ہوئی 77روپے فی کلو گرام ، دال مونگ چھڑی ہوئی 78روپے فی کلو گرام ، کالے چنے موٹے 94روپے فی کلو گرام ،کالے چنے باریک 97روپے فی کلو ، سفید چنے موٹے 162روپے فی کلو ، سفید چنے باریک 150روپے فی کلو ، سرخ مرچ کندری اول 195روپے فی کلو ، بیسن 110روپے فی کلو ، چینی 52روپے فی کلو ، دودھ کھلا فی لیٹر 70روپے ، دہی 75روپے فی کلو ، گوشت چھوٹا 700روپے فی کلو ، گوشت بڑا 325روپے فی کلو ، روٹی تندوری 100گرام 6روپے ، نان 100گرام 8روپے جبکہ برائلر گوشت ، سبزی و فروٹ اور انڈے فی درجن بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں