لاہور سے اغوا ہونے والے رکشہ ڈرائیور کی نعش قصور بائی پاس سے برآمد

اتوار 12 نومبر 2017 19:00

قصور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2017ء) تین روز قبل لاہور سے اغوا ہونے والے رکشہ ڈرائیور کی نعش قصور بائی پاس سے برآمد۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جواں سالہ رکشہ ڈرائیور محمد انور جو کہ چونگی امر سدھو لاہور کا رہائشی تھا جو دس نومبرکو لاہور سے بمعہ رکشہ غائب ہو گیا جسکی ایف آئی آر پولیس تھانہ کوٹ لکھپت میں گیارہ نومبر کو درج ہوئی گزشتہ روز اسکی نعش پولیس تھانہ بی ڈویژن نے قصور بائی پاس سے برآمد ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے گلے میں پھندا ڈال کر محمد انور کو قتل کر دیا اور نعش قصور بائی پاس پر پھینک کرفرا ہو گئے۔ قصورپولیس نے نعش پولیس تھانہ کوٹ لکھپت لاہور کے حوالے کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں