پسند کی شادی کی خواہش پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

اتوار 12 نومبر 2017 19:01

قصور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2017ء) رحمان سٹی کھڈیاں خاص میں پسند کی شادی کرنے کی خواہش پر بھائی نے دیگر رشتہ داروں سے مل کر بہن کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کیمطابق رحمان سٹی کے رہائشی لیا قت علی کی سولہ سترہ سالہ شانزہ اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی کہ جسکا اسکے بھائی علی کو رنج تھاکہ گزشتہ روز اسی بات پر گھر میں جھگڑا ہوا تو بھائی علی نے اپنے بہنوئی عارف سے ملکر شانزہ کا گلہ دبا کر اسے ہلاک کر دیا اور گھر سے فرار ہو گئے‘ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں