کسانوں کو معیاری کھاد کی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ بندی پرعمل پیراہیں،چوہدری اعجاز

پیر 13 نومبر 2017 12:23

قصور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء)پنجاب حکومت کسانوں کو خالص بیج‘ معیاری کھاد اورملاوٹ سے پاک زرعی ادویات کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ بندی پرعمل پیراہے،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈی او زراعت (توسیع)قصورچوہدری اعجاز نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے ضلع بھرمیں جعلی اورغیرمعیاری زرعی مصنوعات کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیاہے جس کے تحت ضلع قصورمیں ناقص بیجوں‘ ملاوٹ شدہ اور جعلی کھادوں و زرعی ادویات فروخت کرنے والے مقامی ڈیلروں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ناجائزمنافع خوروں اور جعلی کھادوں و غیر معیاری زرعی ادویات کے خلاف جاری مہم کامقصد کسانوں کو معیاری زرعی مصنوعات کی فراہمی یقینی بناناہے ‘حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھرمیں جعلی وغیرمعیاری زرعی مصنوعات کیخلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں