غیرحاضرملازمین کے خلاف کارروائی کی جائیگی ،حاجی ایازاحمدخاں

پیر 13 نومبر 2017 12:23

قصور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء)چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور حاجی ایازاحمدخاں نے کہا ہے کہ ڈیوٹی سے غیرحاضرملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ قصور آفس میںمنعقدہ اجلاس میں کیا جس میں وائس چیئرمین بلدیہ قصور چوہدری احمدلطیف ایڈووکیٹ اورکونسلرزبھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اپنے اپنے شعبہ میں کام کرنیوالے افسران اورملازمین کی حاضری رجسٹرکے مطابق جائزہ لیاگیا، چیئرمین بلدیہ قصورنے اجلاس میں غیرحاضر 5اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ چیئرمین بلدیہ نے کہاکہ غیرحاضر اورڈیوٹی نہ کرنیوالے اہلکاروں کو اپنا رویہ بدلناہوگا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں