انسانیت کی خدمت کرناہمارا مقصد ہے‘ڈاکٹر عطاحسیب

بدھ 15 نومبر 2017 11:00

قصور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء)ہمارامقصددُکھی انسانیت کی خدمت کرناہے اور اس کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں‘ہسپتال میں آنیوالے تمام مریض ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ان خیالات کا اظہار میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹرادھاکشن ڈاکٹر عطاحسیب نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرزکی کمی کوپوراکرنے کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں‘ ایم ایس ڈاکٹر اختر محمودملک کی خصوصی کاوش سے ہسپتال میں الٹراسائونڈ‘ ایکسرے‘ ای سی جی کی مشینیں نصب ہوچکی ہیں اور آپریشن تھیٹر فعال ہو چکاہے جہاں پر روزانہ کی بناء پر آپریشن کئے جارہے ہیں ‘ہسپتال میں آنیوالا ہر مریض ہمارے لئے قابل احترام ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی امدادفراہم کرسکیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں