پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، 25ملزمان گرفتار، مقدمات درج

جمعرات 16 نومبر 2017 21:29

قصور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) آر پی اوشیخوپورہ ریجن کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کی زیر نگرانی پولیس نے ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے ،مشتبہ اورجرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے سلسلہ میںسپیشل مہم کا آغازکر رکھا ہے، اس سلسلہ میںقصور پولیس نے ضلع بھر کے 4مختلف مقامات دسہرہ گرائونڈ قصور،قصبہ راجہ جنگ،ظہیر آباد کالونی چونیاں اور حبیب آباد میںسرچ آپریشن کیے جس میں تھانہ جات ،ایلیٹ فورس اور محافظ فورس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ، سر چ آپریشن کے دوران 52گھروں کو چیک اور71 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ متعدد مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ویری فیکیشن بھی کی گئی،سر چ آپریشن کے دوران8خطرناک اشتہاریوں سمیت 25ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات ڈیڑھ کلو گرام چرس، ناجائز اسلحہ تین پسٹل اور دو پمپ ایکشن برآمدکیے گئے ہیں، اسی طرح کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 8افراد کیخلاف مقدما ت ، سکیورٹی آرڈیننس کے تحت دو جبکہ لائوڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر ایک مقدمہ درج کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں