قصور، ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں4سالہ بچہ جاں بحق،2 افراد زخمی

جمعرات 16 نومبر 2017 21:40

قصور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) قصورکیگردونواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں چا ر سالہ بچہ جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق گلشن مدینہ کالونی چونیاں میں افتخار احمد کا چار سالہ بیٹا وقاص احمد گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالہ کی زد میں آکر جاں بحق جبکہ ٹریکٹر ٹرالہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس تھانہ سٹی چونیاں مصروف کارروائی ہے، دوسرا حادثہ اڈہ ٹھینگ شاہ کے قریب پیش آیا جہاں الہ آباد سے قصور آنیوالا ڈالہ سٹر ک کنارے کھڑے ٹریکٹر ٹرالہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ڈالہ سوار عبدالرئوف اور محمد اقبال شدید زخمی ہو گئے ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں