بھاری میرازمینوں پربرسیم کی کاشت سے زیادہ پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے ،محکمہ زراعت

منگل 21 نومبر 2017 10:50

قصور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاہے کہ بھاری میرازمینوں پربرسیم کی کاشت سے زیادہ پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے تاہم ملکی زمینوں اور درمیانے درجے کی کلراٹھی زمینوں پر بھی برسیم کی کاشت کا تجربہ کامیاب رہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دسمبراورجنوری کے مہینوں میں برسیم کی بڑھوتری قدرے کم ہوجاتی ہے لیکن معتدل آب و ہوابرسیم کیلئے انتہائی موزوں ہے۔

انہوں نے مزیدبتایا کہ برسیم کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے شرح بیج اور کھادوں کا متناسب استعمال بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘برسیم کی کاشت کیلئے بیج 8کلوگرام فی ایکڑ، جئی کیساتھ مخلوط کاشت کی صورت میں برسیم کا بیج 6کلوگرام اور جنی کا بیج 10کلوگرام فی ایکڑ استعمال کیاجاسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں