دھنیے کی پچھیتی کاشت جلد مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 21 نومبر 2017 10:50

قصور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء)پاکستان میں دھنیے کی کاشت کا رقبہ 5865 ہیکٹرتک پہنچ گیاہے جبکہ اس سے حاصل ہونیوالی پیداواربھی 2986 میٹرک ٹن ہوگئی ہے نیز ماہرین زراعت کی جانب سے قصور‘شیخوپورہ‘ فیصل آباداورملتان کے کاشتکاروں کو دھنیے کی پچھیتی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ بروقت کاشت کی صورت میں اچھی پیداوار حاصل کی جاسکے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ دھنیے کے سبز پتے اور بیج بطور مصالحہ روزمرہ کے کھانے پکانے میں استعمال ہوتے ہیں اور اسکے بیج سے تیل بھی نکالا جاتاہے جو کاسمیٹکس‘دواسازی اور پرفیوم بنانے کی صنعت میں استعمال ہوتا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں